Monday, 10 December 2012

بچہ کبوتروں کی افزایش اور نگہداشت

ابتداء ہے اللہ تعالی کے پاک و پاکیزہ نام سے جو خالق ہے اور بے حساب درود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کے صدقے میں اللہ تعالی نے اٹھارہ ہزار مخلوقات جس میں انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ۔ سب سے پہلے تو ایک شکوہ ان دوستوں کے  نام جو خود تو کچھ کرنے کی سکت نہیں رکھتے بلکہ شاگردوں کو بے وقوف بنانے اور انکے اچھے کبوتر بنانے کی بجاے ہتھیا لیتے ہیں او ر ان کو اس فن سے متعلق کچھ بھی  نہیں بتاتے ۔ برادرم استاد شاگرد کا رشتہ باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے دوستوں کو چاہیے کہ جس طرح وہ اپنے حقیقی بیٹوں کو پیار کرتے ہیں

اس دفعہ شایقین کی پرزور فرمایش پر بچوں کی پرورش و نگہداشت تحریر کر رہا ہوں ، سب سے پہلے تو عرض ہے کہ جب تک آپ کے کبوتر مکمل پر جھاڑ کر صاف نہ ہوں انکے جوڑے علیحدہ رکھیں ، جب کبوتر مکمل پر صاف کر لیں تو پھر انکے جوڑے لگایں جب کبوتری انڈے دے تو ویسے تو پہلی جھول کے انڈے توڑنے کی زیادہ ضرورت نہیں پھر بھی احتیاط کے طور پر پہلی جھول کے انڈے توڑ دیں ۔ 

جب مادیاں انڈےدے چکیں تو ان کو وٹامن کا کوی بھی پوڈر سیرپ 2  عدد دانے کے ساتھ لازمی دیں ان دنوں میں دانہ مکس ڈالیں ، جس میں باجرہ 20 کلو ،گندم 6 کلو ، چنے 5 کلو ، چری 3 کلو ، موٹھ دو کلو  مکس کر لیں دوسرا سرسوں دو کلو ، السی ایک کلو ، تارامیرا پانچ کلو مکس کر لیں ہر ہفتے کبوتروں کو گرم پانی ،موٹی الایچی ، کالی مرچ ، سونٹھ ، اجواین ، سونف ، پودینہ شامل ہوا پانی بنا کر دو دن لازمی دیں بچوں کو روزانہ چیک کرتے رہیں ۔ رات کو جس بچے میں یا بڑے کبوتر میں پانی کم ہو اسکو پانچ سی سی پانی نیم گرم کر کے رات کو دیں ، جس بچے میں دانہ کم ہو اسکو سری لیک پانی میں حل کر کے پانچ سی سی یا حسب ضرورت دیں ، جب بچے ایک ہفتے کے ہو جایں تو آنکھ گیلی گیلی مون یا آل ویک ویکسین کا ایک پواینٹ لگا دیں ، دوسرا جب بچہ ماں باپ سے علیحدہ ہو تو پھر ایک پواینٹ لگا دیں اس طرح آپ کے کبوتر لقوہ جھولا سے محفوظ رہیں گے ۔ 

سردیوں میں کھڈوں کے آگے کوی پلاسٹک شیٹ یا کپڑا لگا دیں تاکہ بچے سردی سے محفوظ رہیں کبوتروں کو چیک کرتے رہیں اگر کوی کبوتر ٹھنڈا یا کمزور ہو تو اسکو خالص شہد ایک سی سی اور انڈے کی ذردی کچی ایک سی سی اور دودھ نیم گرم پانچ سی سی لازمی رات کو دیں اس طرح آپکے کبوتر ہشاش بشاش رہیں گے ، پانی رات کو پلانے کے بعد گرا دیں ، پانی کا برتن کھڈے میں ہرگز نہ رکھیں ، اچھا اب اجازت چاہتا ہوں کمی کوتاہی کی معزرت اور میری طرف سے پاکستان اور باہر کے تمام شایقین کو سلام و دعایں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔

 
Design by Free WordPress Themes
Related Posts with Thumbnails